باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام سے متعلق
باجوڑبلڈڈاٹ کام خون سے متعلق بیماریوں کی اگاہی کو لوگوں تک پہنچانے میں مدد کرتے ہیں اور خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں خون عطیہ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام کیسے کام کرتا ہے
باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام اپنی ویب سائٹ باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام پر خون کے متعلق اگاہی پیغامات شیئر کرتے ہیں۔خون سے متعلق بیماریاں جیسے کہ کینسر تھلیسمیا وغیرہ کے اگاہی پیغامات شیئر کرتے ہیں۔اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فزیکل طریقے سے بلڈ ڈونیشن میں مدد کرتے ہیں۔
ضلع باجوڑ میں خون عطیہ کرنے کی طریقہ کار
باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام ضلع باجوڑ میں جا بجا اپنے نمائندے رکھتے ہیں ،جن کی وساطت سے باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام کوشش کرتے ہیں کہ باجوڑ کے ہر فردکی بلڈ گروپ کو اپنی ریکارڈ میں جمع کر دیں۔ اور وقت آنے پر اس علاقے سے کسی ضرورت مند کی خون کے لیے درخواست جمع ہونے پر ان کو بتا دے کہ آپ کے علاقے میں فلاں بندے کا بلڈ گروپ اپ کے مریض کے ساتھ ایک جیسا ہے تو اپ اس فردکیساتھ رابطہ کر کے اپنا مطلوبہ خون طلب کر سکتے ہیں۔
باجوڑ بلڈ ویب سائٹ
باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر اپ دونوں طرح کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں اگر آپ بلڈ ڈونر ہیں تو اپ اپنا بلڈگروپ ہمارے ساتھ رجسٹرڈ کر سکتے ہیں اور اگر اپ کو خون کی ضرورت ہے تو اپ باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام پر اپنے قریبی نمائندے سے رابطہ کر سکتے ہیں یا ہمارے بلڈ گروپ لسٹوں میں اپنے قریبی علاقے کا نام تلاش کر سکتے ہیں۔
نوٹ: یہ سہولت صرف باجوڑ کیلئے ہے۔
باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام کیساتھ کیسے شریک ہو جائے
باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام کیساتھ خدمت کرنے کیلئے آپ نے ہمارا ممبر بننا ہوگا، اور ایمانداری کیساتھ خون عطیہ کرنے کی خدمات کو جاری رکھنے ہونگے ۔
اس کیلئے آپ اس صفحے کی آخر میں کمینٹ بھی کرسکتے ہیں اور ممبر شپ کی فارم کو بھی پُر کرسکتے ہیں ۔
باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام کی فیس
باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام ایک فلاحی ادراہ ہے یہ بغیر کسی لالچ کی خدمت کرتے ہیں اور آپ کو یہ تمام سہولیات بلکل مفت فراہم کرتے ہیں ۔
باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام کس نے بنایا
باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام کی بانی حقیار شاہ ہے جو کہ ایک مذھبی و میڈیکل سٹوڈنٹ ہے۔ جس کا تعلق باجوڑ ضلع سے ہی ہے۔
حقیار شاہ نے سوچا تھا کہ کیوں نہ ایک سہولت اپنے اہل علاقہ کیلئے دیا جائے جو بعد میں باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام کی شکل میں اپنے قوم کیلئے پیش کیا۔
اور 14 فروری 2024 کو باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام کی بنیاد رکھی ۔
خون کو کیسے عطیہ کریں یا درخواست دیں
خون عطیہ کرنے کیلئے آپ نے ہمارے طرف سے مقرر شدہ اپنے قریبی نمائندے سے رابطہ کرنے ہیں اور یا باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام پر خون عطیہ کرنے کی فارم کو پُر کرنے ہیں۔ اور آگر آپ کو خون کی ضرورت ہیں تو باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام کی ذریعے اپنے قریبی پڑوسی آفراد کی بلڈ گروپس کی پتہ کرکے ان سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ لیکن یاد رہے کہ ہم خون کی ذمہ دار نہیں بلکہ آپ کو خون تلاش کرنے میں سہولت دیتے ہیں شکریہ
Wo nice
ReplyDelete