میٹرک کی بعد کیا کریں؟ بہترین میڈیکل ڈپلومہ کونسی ہیں؟
اگر اپ نے میٹرک کیا ہوا ہے اور باقی تعلیم پورا کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔ اور چاہتے ہیں کہ میٹرک کرنے کے بعد آپ کسی میڈیکل فیلڈ میں قدم رکھے اور اس پر خرچہ بھی کم آئے تو اس کے لیے ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ میڈیکل ڈپلومہ کریں۔ جس سے اپ کے پیسہ اور وقت دونوں بچت ہو سکتے ہیں ۔
میڈیکل ڈپلومے مختلف اقسام اور مختلف مدتوں کی ہوتی ہیں جیسے کہ چھ مہینوں کا، ایک سال کی ، دو سال اور تین سال کی۔ جن کی کچھ وضاحت ذیل مذکور ہیں۔
فارمیسی ڈپلومہ
اگر اپ اپنی میڈیکل سٹور کھولنے کی خواہش مند ہے تو اپ فارمیسی کیٹگری " بی" جو دو سالہ ڈپلومہ ہے۔ اپ کسی بھی فارمیسی میڈیکل کالج سے کر سکتے ہیں۔ یہ دو سالہ لائسنس ہوتا ہے جس پر اپ اپنا میڈیکل سٹور رجسٹرڈ کر سکتے ہیں اس کے لیے ریکوائرمنٹس یہ ہوتے ہیں کہ آپ نے میٹرک سائنس میں پاس کی ہو اور کم از کم 45 فیصد تک نمبر ات حاصل کی ہو۔عمر کا اس میں کوئی حد نہیں ہے۔
ھلتھ ٹیکنیشن
اگر آپ کسی ہسپتال یا میڈیکل ادارے میں جاب کرنا چاہتے ہیں تو اپ میٹرک کے بعد ہیلتھ ٹیکنالوجی کی دو سالہ ڈپلومہ کر سکتے ہیں ۔ یہ اپ کسی بھی میڈیکل کالج جو میڈیکل فیکلٹی کے ساتھ رجسٹرڈ ہو اس کالج سے کر سکتے ہیں اس کا دورانیہ صرف دو سال ہوتا ہے۔ اور اس کے لیے شرائط صرف میٹرک سائنس میں 45 فیصد تک نمبرات ہوتے ہیں۔
آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن
اگر اپ اپریشن تھیٹر میں کام کرنا چاہتے ہیں تو اپ دو سالہ ڈپلومہ او ٹی ٹیکنیشن یعنی اپریشن تھیٹر ٹیکنیشن کر کے کسی بھی اپریشن تھیٹر سنٹر میں جاب کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے شرائط بھی میٹرک سائنس میں 45 فیصد تک نمبرات ہیں۔
ایکسرے ٹیکنیشن
ایکسرے ٹیکنیشن بھی ایک زبردست قسم کی ڈپلومہ ہے جس کو کرنے کے بعد اپ کسی بھی ایکسرے سینٹر میں جاب کر سکتے ہیں ۔ اس کیلئے بھی شرائط وہی ہیں جو درجہ بالا مذکور ڈپلوموں کیلئے ہیں۔
لیبارٹری ٹیکنیشن
سائنس میں میٹرک مکمل کرنے کے بعد اپ لیبارٹری ٹیکنیشن یعنی پتھالوجی کی دو سالہ ڈپلومہ کے لیے کسی بھی میڈیکل کالج میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ جس کو مکمل کرنے کے بعد اپ کسی بھی ہسپتال یا پرائیویٹ سینٹر میں بطور لیبارٹری ٹیکنیشن جاب کر سکتے ہیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ اپ انٹرنیشنل تنظیموں کے ساتھ بھی کام کر سکتے ہیں۔ بیرون ممالک میں جاب کی آسامیاں لیب ٹیکنیشن حضرات کے لیے بہت زیادہ خالی ہوتے ہیں۔
الٹراساؤنڈ ٹیکنیشن
میٹرک پاس کرنے کے بعد اپ الٹرا ساؤنڈ ٹیکنیشن بھی بن سکتے ہیں۔ الٹرا ساؤنڈ ٹیکنیشن بننے کے لئے اپ نے کسی بھی میڈیکل کالج میں داخلہ لے کر الٹراساؤنڈ کے مختلف مدتوں کے مختلف کورسزوں میں اپنے پسند کی کسی بھی کورس کو منتخب کر کے اس کو پورا کر سکتے ہیں۔ جس کو پورا کرنے کے بعد اپ کسی بھی ہسپتال وغیرہ میں بطور الٹرا ساؤنڈ ٹیکنیشن کام کر سکتے ہیں۔
ای سی جی ٹیکنیشن
کارڈیالوجی ہسپتالوں میں یا ایمرجنسی وارڈز میں جاب کرنے کی خواہشمند افراد ای سی جی ٹیکنیشن کر کے جاب حاصل کر سکتے ہیں۔ جن کا کام ایمرجنسی کی بنیاد پر یا کارڈیالوجی کی وارڈوں میں مریضوں کے لیے ای سی جی کرنا ہوتا ہے جو ان کی ذمہ داری ہوتی ہیں۔
ڈی ایچ ایم اس ( DHMS)
ڈپلومہ ان ہیموپیتھک میڈیسن اینڈ سرجری یعنی ڈی ایچ ایم ایس، اپ ایف اس سی یعنی بارویں جماعت پاس کرنے کے بعد کر سکتے ہیں۔ جس کو کرنے کے بعد آپ ایک رجسٹرڈ ہیموپیتھک پریکٹیشنر کے طور پر ہومیوپیتھک میڈیسن میں پریکٹس کر سکتے ہیں۔
نرسنگ
جماعت فاس کرنے کے بعد آپ نرسنگ کر سکتے ہیں۔ نرسنگ چار سال ڈگری اور ایک سال انٹر شپ ہوتی ہیں۔ جس کو پورا کرنے کے بعد آپ کسی بھی ہاسپٹل میں 17 سکیل پر لگ سکتے ہیں ۔ جس کے تنخواہیں بھی کافی اچھی خاصی ہوتے ہیں اور اس کے مانگ بھی اج کل انتہائی زیادہ ہے۔
لیکن نرسنگ کی فیس وغیرہ مہنگے ہوتے ہیں۔
تحریر کا مقصد
اس تحریر کو صرف اپ کی جانکاری کے لیے شائع کیا گیا ہیں۔ لہذا کسی بھی ڈپلومہ کو کرنے سے پہلے کسی ماہر سے یا سینیئر طالب علم سے ضرور مشورہ کریں تاکہ وہ اپ کو صحیح طریقے سے سمجھا سکے۔ ہو سکتا ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان ڈپلوموں کی طریقہ کاروں میں تبدیلی بھی آسکتے ہیں۔
Comments
Post a Comment