اینٹی بائیوٹک کیا ہوتے ہیں ؟
اس تحریر میں باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام نے بشکریہ ڈاکٹر ضیاء الرحمن صاحب ( ڈاکٹر آف فارمیسی) باجوڑ یہ کوشش کیا کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کی استعمال انتہائی بہت زیادہ ہوچکا ہے۔ ہر ھسپتال اور فارمیسی میں انتہائی بڑے پیمانے پر تجویز ہو رہے ہیں اسلئے ضروری سمجھا کہ آپ کو آگاہ کردیں کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کیا ہوتے ہیں اور کیوں استعمال کی جاتے ہیں اور ساتھ ساتھ ان کی منفی اثرات پر بھی کچھ نظر ثانی کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔
انٹی بائیؤ ٹکس کیا ہوتے ہیں ؟
انٹی بائیوٹک کا نام اصل میں انٹی Antibiosis ہے جس کا مطلب ہیں Against Life۔
اینٹی بائیوٹک وہ اشیاء ہوتے ہیں جن کو مائکرو ارگنزمز (Micro Organisms) یعنی بیکٹیریا کی مارنے یا نئے بیکٹریا پیدا ہونے اور بڑھنے کی عمل کو بند کرنے کیلئے استعمال ہوتے ہیں ۔
جس سے اگر جسم میں بیکٹیریا نے کسی قسم کی انفکشن پیدا کی ہو یا پیدا کرنے کی کوشش کی ہو تو اینٹی بائیوٹک کی استعمال سے ہم پیدا شدہ انفکشن کو ختم کرسکتے ہیں اور مزید انفکشن بڑھنے سے بچا سکتے ہیں ۔
اینٹی بائیوٹکس کا استعمال
اینٹی بائیوٹکس ہم بیکٹیریا سے پیدا شدہ انفکشنز میں استعمال کرتے ہیں جیسے کہ پیشاب کی زخم، ٹانسلز، گلہ،ناک،کان ، چمڑا ،سینہ وغیرہ کی انفکشنز میں استعمال ہوتے ہیں ۔
اینٹی بائیوٹک ادویات انجکشن ، اینفیوژن ، گولی ، کیپسول ، مرہم اور لوشن کی شکل میں موجود ہوتے ہیں ۔ لیکن یہ صرف ڈاکٹر تجویز کرسکتا ہے ورنہ اینٹی بائیوٹک ریززٹنس ہوسکتا ہے۔
دیگر انفکشن میں اینٹی بائیوٹک کا کام
دیگر انفکشن جیسے کی وائرس ، فنجائی وغیرہ سے پیدا ہونے والے انفکشنز مین میں اینٹی بائیوٹک کوئی کام نہیں کرتا، اینٹی بائیوٹک ادویات کو صرف بیکٹیریا کی پیدا کردہ انفکشن کی خلاف استعمال کیا جاتا ہے ۔
اینٹی بائیوٹک کا ریززٹنس کیا ہوتا ہے؟
اینٹی بائیوٹک ریززٹنس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جسم میں موجود بیکٹیریا کی خلاف اینٹی بائیوٹک ادویات کام بلکل چھوڑ دیتے ہیں یا بلکل کم کر دیتے ہیں ۔
یعنی پھر بیکٹیریا اس کی قابل ہوجاتی ہیں کہ وہ اینٹی بائیوٹک کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
جس کی وجہ سے پھر بیکٹیریا سے پیدا شدہ انفکشنز کی علاج میں رکاوٹ آتی ہے ۔ یہ ریززٹنس عموماً کئی وجوہات سے بنتا ہے ۔ جو کہ ذیل مذکور ہیں۔
اینٹی بائیوٹک ریززٹنس کی وجوہات :
اینٹی بائیوٹک ریززٹنس اینٹی بائیوٹک ادویات کی غیر موزوں استعمال سے بھی پیدا ہوسکتے ہیں یعنی کچھ لوگ ڈاکٹر کی ھدایات کی بغیر انٹی بائیوٹکس کو مختصر مدت میں ختم کردیتے ہیں تو یہ بھی انٹی بائیؤ ٹک ریززٹنس پیدا کرسکتے ہیں ۔
ذیادہ مقدار میں ضرورت کی بغیر انٹی بائیوٹکس ادویات لینے سے بھی انٹی بائیوٹک ریززٹنس ہوسکتا ہے ۔
بغیر ضرورت کی انٹی بائیوٹک کا استعمال کرنا یا مناسب مقدار مکمل ہونے سے پہلے اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال بند کر دینا،یعنی اینٹی بائیوٹک کورس مکمل نہ کرنا،دونوں سے اینٹی بائیوٹک ریززٹنس ہوسکتا ہے ۔
اسلئے ضروری ہے کہ صحت کے ماہرین کی ہدایات کے بغیر انٹی بائیوٹکس کا استعمال نہ کریں اور مکمل کورس کو مکمل کریں تاکہ جراثیم کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے اور ریززٹنس کی روک تھام میں مدد ملے۔
اینٹی بائیوٹک کی منفی اثرات
اینٹی بائیوٹک کی کئی منفی اثرات بھی ہیں جن میں سے متلی آنا ، الٹی آنا ، پیٹ خرابی ، الرجیک ری ایکشنز ہوجانا، پیٹ میں درد ہو جانا ، اور چمڑے کو حساس بنانا، ایسے کئی دیگر شامل ہیں۔
محفوظ اور غیر محفوظ اینٹی بائیوٹکس
کچھ اینٹی بائیوٹک ادویات دوران حمل محفوظ ہوتے ہیں اور کچھ غیر محفوظ ہوتے ہیں یعنی استعمال کرنے سے ماں یا بچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ لہذا ہم بار بار دہراتے ہیں کہ انٹی بائیوٹک ادویات بلکل ڈاکٹر کی مشورے کے بغیر استعمال نہ کریں ۔
تحریر کا خلاصہ
اینٹی بائیوٹکس ایسی میڈیسن ہیں جو بیکٹیریا کے خلاف کام کرتے ہیں یعنی جسم میں بیکٹیریا کے پیدا کی گئی انفیکشنز کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہیں اور ان انفیکشن کو مزید بڑھنے سے رکتی ہیں لیکن ان ادویات کو غلط اور بے جا طریقے سے استعمال کرنے سے اپ کی جسم میں دیگر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ تو لہذا ہمیشہ اینٹی بائیوٹک کو استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے رجوع کرے تاکہ ڈاکٹر اپ کو تجویز کر دے اور اپ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق مناسب مقدار کو مناسب دورانیے تک استعمال کر سکے جس سے اپ کی بیماری بھی ختم ہو اور اپ کی جسم میں دیگر مشکلات بھی پیدا نہ ہو سکے۔
بشکریہ ڈاکٹر ضیاء الرحمن صاحب باجوڑ
یاد رکھیے اس تحریر کو صرف معلوماتی مقصد کے لیے شائع کیا گیا ہے لہذا صرف معلوماتی مقصد کے لیے استعمال کیا جائے۔شکریہ
Mashallah appreciated your work and d dication to help the conmunity💕
ReplyDelete