السلام علیکم ضیابطس یا شوگر کیا ہے؟ اور اس کے علامات کیا ہے؟
اس تحریر میں باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام نے یہ کوشش کیا ہے کہ اپ کو سمجھائے کہ شوگر یا ضیابطس کیا ہے کیسے پھیلتی ہیں اور اس کے علامات کیا ہیں تو چلے شروع کرتے ہیں اور اپ کو سمجھاتے ہیں شوگر کے بارے میں چند ضروری باتیں۔
شوگر کیا ہے؟
ضیابطس یعنی شوگر ایک بیماری ہے جس کو لگنے کے بعد جسم متاثر ہو جاتا ہے۔اور جسم انسولین کو بنانے میں ناکام رہتا ہے یا انسولین کو انتہائی کم مقدار میں بناتے ہیں۔ جو جسم میں جمع شدہ شگر کو نکالنے میں کامیاب نہیں ہوتی اور جسم میں شوگر کے لیول بڑھ جاتا ہے۔جس سے جسم میں مختلف قسم کے پیچیدگیاں اور دشواریاں پیش اتے ہیں۔
شوگر یعنی ضیابطس کی علامات یہ ہیں:
اگر اپ کو شوگر ہے تو شوگر کے یہ علامات ہو سکتے ہیں جیسے کہ انتہائی زیادہ تھکاوٹ محسوس ہونا۔ بار بار پیشاب آنا ۔انکھوں میں دھندلا فن ہو جانا یعنی نظر کمزور ہو جانا،اگر جسم میں کہیں بھی زخم یا چوٹ لگ جائے تو وہ صحیح طریقے سے فورا ٹھیک نہ ہو جانا بلکہ بنسبت عام لوگوں کی وقت اور عرصہ زیادہ لینا۔اور اس کے ساتھ ساتھ مریض کو پیاس انتہائی زیادہ اور بار بار لگتا ہے۔منہ کا بار بار خشک ہو جانا اور بھوک کا بڑھ جانا. اور بعض اوقات میں مریض کے سر پر درد رہتا ہے۔یہ بلڈ شوگر کی علامات ہیں لیکن ہو سکتا ہے کہ اگر اپ میں ان علامات میں سے کسی بھی قسم کے علامات موجود ہو اور وہ ہو بلڈ شوگر کی وجہ سے نہ بلکہ کسی اور بیماری کی وجہ سے موجود ہو.
بلڈ شوگر یعنی گلوکوز بڑھنے کی وجوہات یہ ہیں:
غلط خوراک یعنی زیادہ کاربوہائیڈریٹ یا شکری چیزوں کی زیادہ مقدار میں استعمال کرنا۔
انسولین کی کمی یعنی پینکریاز کم انسولین پیدا کرتی ہے یا بنا ہوا انسولین صحیح طریقے سے کام نہیں کرتا۔
یعنی انسولین کا صحیح طریقے سے کام نہ کرنا۔
جسمی غیر متحرکی یعنی بے روزگاری یا جسم کی کم متحرک ہونا جسم کی انسولین کی حساسیت پر اثر ڈالتا ہے،جس کی وجہ سے شگر لیول بڑھ جاتا ہے ۔
مختلف بیماریوں یا انفیکشنز کی وجہ سے بلڈ شوگر لیول بڑھ سکتا ہے ۔
کچھ ادویات جیے کہ کورٹیکوسٹیروئیڈز وغیرہ بلڈ شوگر کو متاثر کر سکتی ہیں۔
شگر کی مریض کیا کریں؟
اگر آپ شگر کی مریض ہے اور آپ کا شگر لیول بڑھ جاتا ہے تو آپ یہ اقدامات ضرور اختیار کریں:
ورزش کو اپنا معمول بنائے یعنی روزانہ ورزش کو مناسب دورانیے تک مناسب طریقے سے کیا کریں ۔
میٹھی ، چکنائی والے اور شکری غذاؤں سے اجتناب کریں ۔
روزانہ اپنے شگر، بلڈ پریشر لیول کو چیک کیا کریں ۔
روزانہ یا کم از کم ہفتہ میں ایک بار ضرور اپنے ڈاکٹر سے چیک اَپ کروائیں۔
سوچ فکر، ٹینشن و بے خوابی سے خود کو دور رکھے ۔ ڈاکٹر نے جو ادوایات تجویز کی ہیں ان کو صحیح طریقے سے جاری رکھے ۔
موزوں سبزیوں اور پھلوں کا ڈاکٹر کی مشورے سے استعمال کریں۔ جسم کو چھوٹ لگنے یا انفکشنز سے بچانے کی بھرپور کوشش کیا کریں تاکہ آپ کو چوٹ نہ لگے کیونکہ پھر اس کا ٹھیک ہونا مشکل ہوتا ہے۔
Comments
Post a Comment