ناخن پر سفید رنگ کی نشانات کیاہیں؟
لیوکونائکیا (Leukonychia)
ناخنوں پر بننے والے سفید نشانات کو لیوکونائیکیا کہتے ہیں ۔ اس کی کئی وجوہات ہیں ۔ لیکن یہ نشانات عموماً بے ضرر ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھار یہ کسی بیماری کی طرف اشارہ کرتے ہیں ۔اور یہ کسی بیماری یا کمزروی کی وجہ سے بھی بن سکتے ہیں ۔
ناخن پر بننے والے سفید نشانات کی اقسام یہ ہیں:
ناخن پر سفید نشانات کی وجوہات
وجہ نمبر ایک یہ ہے:
ناخن کا وہ حصہ جہاں سے ناخن کی نشونما ہوتی ہے وہاں کسی قسم کا انفکشن ہوجانے سے بھی یہ سفید نشانات آسکتے ہیں ۔لیکن ناخن بڑھتے ہوئے یہ نشانات ختم ہوجاتی ہیں ۔
وجہ نمبر دو یہ ہے:
ناخن پر سفید نشانات کچھ قسم کی ادویات استعمال کرنے سے بھی پیدا ہوسکتے ہیں جیسے کہ بھارتی سیسہ یا سنکھیا اور بعض انٹی بائیؤ ٹک ادویات لینے سے بھی یہ سفید نشانات ہوسکتے ہیں۔
وجہ نمبر تین یہ ہے:
عام طور پر نہیں لیکن کبھی کبھار یہ کسی قسم کی بیماری ہونے کی وجہ سے بھی یہ سفید نشانات آسکتے ہیں ، جیسے کہ آئرن کی کمی، جگر کی بیماریاں ،گردوں کی امراض ، ذیابیطس کی بیماری وغیرہ وغیرہ۔
وجہ نمبر چار یہ ہے:
کئی بار یہ نشانات منرلز یا وٹامنز کی مقدار جسم میں کم ہوجانے پر بھی آسکتے ہیں ۔ خصوصاً یہ زنک اور کیلشیم کی کمی کی باعث ہوتے ہیں۔
وجہ نمبر پانچ یہ ہے:
جینیٹکس کی وجہ سے بھی ہوتی ہیں یعنی اگر آپ کی خاندان میں یہ مسئلہ پہلے سے موجود ہیں تو آپ کس بھی یہ ہوسکتی ہے کہ آپ کی ناخنوں پر سفید نشانات آئے ۔
وجہ نمبر چھ یہ ہے:
الرجی کی وجہ سے بھی ہوسکتے ہیں۔ بعض اوقات ناخن پالش وغیرہ سے کسی فرد کو الرجی ہوتی ہیں اور وہ ناخن پالش یا کسی دیگر حساس کیمیکل کو استعمال کرتے ہیں تو اس وجہ سے بھی ناخنوں پر سفید
نشانات آسکتے ہیں ۔
وجہ نمبر سات:
یہ فنگل انفکشن کی وجہ سے بھی ہوسکتے ہیں کبھی کبھار انگلیوں یا ناخن پر فنجائی حملہ ور ہوتی ہیں اور شروع شروع میں ناخن پر سفید نشانات آنا شروع ہو جاتے ہیں ۔
کیوکونکیا یعنی ناخنوں پر سفید نشانات سے کیسے بچیں ؟
ناخن پر سفید نشانات سے بچنے کے لیے کچھ اہم اور مفید معلوماتی مشورے یہ ہین کہ آچھے اور متوازن غذا کا استعمال کریں تاکہ آپ کی جسم کو ضروری معدنیات اور حیاتین مل سکے۔
ناخنوں کو زخمی ہونے سے بچائیں کیونکہ زخمی ہونے کی بعد یہ نشانات آسکتے ہیں ۔ پانی کو زیادہ مقدار میں پیئے تاکہ جسم ہائیڈریٹ رہے۔ حساس ناخن پالش اور کیمیکل سے گریز کریں اور یا ڈاکٹر کی مشورے کی مطابق استعمال کریں ۔
Comments
Post a Comment