باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام رجسٹریشن کروائیے
باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام ایک آن لائن نیٹورک سسٹم ہے،جو عام طور پر خون اور خون کی بیماریوں سے متعلق موضوعات پر مضامین شائع کرتے ہیں ۔ اور اس کی ساتھ ساتھ باجوڑ ضلع میں خون کی عطیات کیلئے منظم طریقے سے خدمات سر انجام دیتے ہیں ۔ لوگوں کو خون کی تلاشی میں مدد دیتے ہیں۔
یعنی باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام کیساتھ رضاکار خود کو رجسٹرڈ کرتے ہیں پھر جب ان کے قریبی علاقے میں کسی کو خون کی ضرورت پڑتی ہیں تو باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام اس رضاکار کیساتھ رابط کرتے ہیں تاکہ وہ آپنا خون عطیہ کریں ۔
باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام کو کونسے افراد کی ضرورت ہے ؟
باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام کو ہر قابل فرد کی ضرورت ہے جو خون عطیات میں خدمت کرسکے۔ چاھئے وہ خود خون عطیہ کریں یا دیگر افراد کو خون عطیہ کرنے کے لیے تیار کریں اور یا کسی بھی قسم کی خون عطیہ کرنے کیلئے کوشش کریں ۔
ہمارے ساتھ آپ ذیل طریقوں سے مدد کرسکتے ہیں ۔
- ہمارے مرکزی ٹیم کا حصہ بنئے اور باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام کو کامیاب کریں۔ اس کیلئے آپ نے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنا ہوگا اور اس میں ہم آپ کو آپ کی مرضی کی مطابق ذمہ داری دینگے ، تاکہ آپ ان ذمہ داریوں کو پورا کرسکے ۔
- آپ باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام کیلئے اپنی ویلج کونسل کی نمائندگی کریں۔ یعنی آپ کی ویلج کونسل میں باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام کیساتھ رضاکاروں کی رجسٹریشن کرنا ہو، یا کسی ایمرجنسی بنیاد پر اپنے ویلج کونسل کے لئے خون تلاش کرنا ہو تو اس میں باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام کی مدد کرینگے۔ لیکن اس کیلئے آپ کو سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی استعمال پر کچھ نہ کچھ عبور حاصل ہونا لازمی ہے ۔
- آپ باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام کی باقاعدہ ڈونر بنئے ، یعنی آپنا خون گروپ باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام کیساتھ رجسٹرڈ کریں اور ضرورت آنے پر خون عطیہ کریں۔ لیکن یاد رکھیں کہ خون ہر تین ماہ بعد دے سکتے ہیں اس سے پہلے نہیں۔
- آپ اگر ویب سائٹ ڈیزائنر ہے، فسبوک صفحات یا گروپس چلا سکتے ہیں یا آپ خون سے متعلق یا خون کی امراض سے متعلق تحاریر لیکھ سکتے ہیں تو آپ بھی ہمارے ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں ۔
- مخیر حضرات باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام کیلئے بلڈ بیگز،ائی وی کینولہ وغیرہ جیسے ضروری اشیاء خرید سکتے ہیں
- آپ اپنے علاقے کے لوگوں کیلئے بلڈ گروپس معلوم کرنے میں ہمارا مدد کرسکتے ہیں ، تاکہ ہم آپ کی ویلج کونسل یا گاؤں میں ایک بلڈ کیمپ لگائے اور آپ کی اہل علاقہ کی بلڈ گروپس کو اپنے ساتھ رجسٹرڈ کرسکے۔
باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام کی فیس و تنخواہیں
یاد رکھیں کہ باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام کی نہ کوئی فیس ہیں اور نہ کسی قسم کی تنخواہیں ہیں لہٰذا آپ بالکل مفت رضاء الٰہی کے لیے ہمارے خدمات لے سکتے ہیں اور ہمارے ساتھ خود کو رجسٹرڈ کرسکتے ہیں ۔
نمائندہ یا ممبر کی خدمات
ویلج کونسل کی سطح پر مقرر شدہ نمائندہ یا ممبر ایک ایسا فرد ہوگا جس کی پاس ہمارے بنائے گئے بلڈ گروپس لسٹ موجود ہونگے جو صرف اس کی ارد گرد قریبی علاقوں کی افراد کی بلڈ گروپس ہونگے ۔
وقت آنے پر اگر باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام اس سے لسٹس میں کسی قسم کی گروپ کو طلب کرے تو ہ بتائیگا کہ میرے لسٹ میں فلاں بندے کا یہ گروپ ہے، جس سے خون عطیہ کرنے میں آسانی ہوگی ۔
اگر آپ کالم نگار ہیں
آگر آپ کالم نگار ہے یا آپ خون سے متعلق موضوعات پر مضامین لیکھ سکتے ہیں تو آپ اردو زبان میں اس مضمون کو لیکھے اور ہمارے مرکزی ایمیل ایڈرس پر ارسال کریں تاکہ ہم اس تحریر کو شائع کریں اور لوگ اس تحریر سے فائدہ اٹھا سکیں ۔لیکن یاد رکھیں کہ تحریر مناسب اور موزوں ہو اور کم از کم 600 الفاظ پر مشتمل ہو
آپ کی تحریر چاھئے معلوماتی ہو یا شوق و ذوق دلانے کیلئے ہو۔
آگر آپ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہے
آگر آپ سوشل میڈیا میں فعالیت رکھتے ہیں تو آپ اپنے اکاؤنٹس پر ہمارے متعلق کچھ اشتہارات لگا سکتے ہیں تاکہ لوگوں کو معلومات ہوسکے ۔اور قوم کو کچھ سہولت مل سکے۔
آپ سوشل میڈیا پر ہمارے تحاریر کی لنکس بھی شائع کرسکتے ہیں جس سے ہمارے ٹیم کیساتھ مزید رضاکار آئینگے ۔
اور ہمارے ویب سائٹ پر وزیٹرز کی شمار و تعداد بڑھ جائے گی ۔
باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام ذمہ دار نہیں
باجوڑ بلڈ ڈاٹ کام صرف آپ کو آپ کی قریبی افراد کی بلڈ گروپس کے بارے میں معلومات دے سکتے ہیں اس کی علاوہ اداریہ کسی قسم کی خون عطیہ نہ ملنے پر ذمہ دار نہی ہوگا۔ لہذا ہم صرف کوشش ہی کرسکتے ہیں ۔
واٹس ایپ گروپ
اگر آپ درجہ بالا مذکور شدہ کسی بھی قسم کی ہمارے مدد کرسکتے ہیں تو ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں تاکہ ہم اس گروپ کی ذریعے ایک ٹیم ہونے کی ناطے باہمی طریقے سے قوم و انسانیت کی خدمت کرسکے ۔
واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں شکریہ۔
Comments
Post a Comment