میٹرک کی بعد کیا کریں؟ بہترین میڈیکل ڈپلومہ کونسی ہیں؟ اگر اپ نے میٹرک کیا ہوا ہے اور باقی تعلیم پورا کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔ اور چاہتے ہیں کہ میٹرک کرنے کے بعد آپ کسی میڈیکل فیلڈ میں قدم رکھے اور اس پر خرچہ بھی کم آئے تو اس کے لیے ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ میڈیکل ڈپلومہ کریں۔ جس سے اپ کے پیسہ اور وقت دونوں بچت ہو سکتے ہیں ۔ میڈیکل ڈپلومے مختلف اقسام اور مختلف مدتوں کی ہوتی ہیں جیسے کہ چھ مہینوں کا، ایک سال کی ، دو سال اور تین سال کی۔ جن کی کچھ وضاحت ذیل مذکور ہیں۔ فارمیسی ڈپلومہ اگر اپ اپنی میڈیکل سٹور کھولنے کی خواہش مند ہے تو اپ فارمیسی کیٹگری " بی" جو دو سالہ ڈپلومہ ہے۔ اپ کسی بھی فارمیسی میڈیکل کالج سے کر سکتے ہیں۔ یہ دو سالہ لائسنس ہوتا ہے جس پر اپ اپنا میڈیکل سٹور رجسٹرڈ کر سکتے ہیں اس کے لیے ریکوائرمنٹس یہ ہوتے ہیں کہ آپ نے میٹرک سائنس میں پاس کی ہو اور کم از کم 45 فیصد تک نمبر ات حاصل کی ہو۔عمر کا اس میں کوئی حد نہیں ہے۔ ھلتھ ٹیکنیشن اگر آپ کسی ہسپتال یا میڈیکل ادارے میں جاب کرنا چاہتے ہیں تو اپ میٹرک کے بعد ہیلتھ ٹیکنالوجی کی دو سالہ ڈپلومہ کر سکتے ہیں ۔ یہ اپ کسی بھ...